ان خیالات کا اظہار "رادین بہرام پور" نے اتوار کے روز صحافیوں کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا اور اس بات کو نوٹ کیا کہ بہت سی تیار کردہ اشیاء، آئل ریفائننگ انڈسٹری کے اہم حصے اور سامان ہیں جو پیداوار کے تسلسل کو یقینی بناتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے سال کے دوران، ملک میں ریفائنری کے پرزوں کی ملک میں تیاری کی حمایت سے 293 ارب ریال ( ایرانی قومی کرنسی) کی بچت ہوگئی۔
بہرام پور نے کہا کہ پچھلے سال کے دوران، ابتدائی منصوبہ بندی کے بغیر اور ریورس انجینئرنگ کیساتھ اور صرف بندر عباس آئل ریفائنری کے ماہرین اور ملکی پروڈیوسروں کے علم اور قابلیت پر انحصار سے 6،793 سامان کی تیاری اور استعمال کیا گیا۔
ایران نیشنل آئل کمپنی کے نائب وزیر تجارت نے کہا کہ 2012 سے 2020 تک ملکی مینوفیکچررز پر بھروسے سے ملکی پروڈیوسروں اور مینوفیکچررز سے مجموعی طور پر 9 لاکھ 475 ہزار پرزوں کوخریدا اور سپلائی کیا گیا جس کے نتیجے میں 2 ہزار 696 ارب ریال (ایرانی قومی کرنسی) کی معاشی بچت ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ بندرعباس آئل ریفائنری جو کہ جدید ترین خام تیل کی ریفائنری ہے اور ایران کی واحد بھاری خام تیل کی ریفائنری ہے جس کی ریفائننگ کی یومیہ گنجائش 350،000 بیرل ہے فی الحال خام تیل کی ریفائننگ کا تقریبا 18 فیصد اور ملک کو درکار پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کرتی ہے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ