1 اگست، 2021 3:33 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 84422968
0 Persons
امریکی سینیٹرز کی درخواست احمقانہ ہے : خطیب زادہ

تہران، ارنا – ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بائیڈن سے اقوام متحدہ میں علامہ رئیسی کے داخلے کے روکنے کے لیے امریکی سینیٹرز کی درخواست بچگانہ، احمقانہ  اور ایران مخالف لابیوں کے فریم ورک کے اندر ہے۔

یہ بات سعید خطیب زادہ نے اتوار کے روز میڈیا کے ساتھ ایک ورچوئل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے حالیہ ہفتوں میں خارجہ پالیسی کی تبدیلیوں کا حوالہ دیتے ہوئے بائیڈن سے اقوام متحدہ میں علامہ رئیسی کے داخلے کے روکنے کے لیے امریکی سینیٹرز کی درخواست کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یہ مطالبہ بچگانہ، احمقانہ  اور ایران مخالف لابیوں کے فریم ورک کے اندر ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز کے لیے امریکہ کی یقینی ذمہ داریاں ہیں اور اسے تنازعات کے سوا اپنی ذمہ داریوں کے دائرے میں کام کرنا چاہیے۔

خطیب زادہ نے کہا کہ ایران مخالف لابیوں نے ہر الزام کا استعمال کیا ہے اور پہلے بھی انہوں نے ایسے اقدامات کیے ہیں۔

ایرانی ترجمان نے عراقی صدر کے دورہ ایران کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ عراقی صدر کا دورہ ایران ایجنڈے پر ہے اور وہ نئے صدر کی حلف برداری تقریب کے لیے ایران آئیں گے۔ یہ دورہ دوطرفہ تعلقات کے فریم ورک میں ہے۔ ان کے علاوہ کئی دیگر وفود اس تقریب میں شرکت کے لیے ایران کا دورہ کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ منتخب صدر کی تقریب حلف برداری 5 اگست بروز جمعرات کو شام 5 بجے منعقد ہوگی۔

انہوں نے کیا سعودی عرب کے نمائندہ بھی اس تقریب میں شرکت کرے گا، کے سوال کے جواب میں کہا کہ جہاں تک میں جانتا ہوں۔ میں نے تقریب میں سعودی نمائندے کا نام نہیں دیکھا ، لیکن اسے دوبارہ چیک کیا جانا چاہیے۔

اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha