1 اگست، 2021 1:58 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 84422842
0 Persons
13ویں ایرانی صدر کی تقرری کی تقریب 3 اگست کو منعقد ہوگی

تہران ، ارنا –ایران کے 13 ویں صدر کی تقرری کی تقریب ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی موجودگی بروز منگل 3 اگست کو منعقد ہوگی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای اور کچھ اعلی عہدیداروں کی موجودگی میں ایران کے نئے صدر کی تقرری کی تقریب بروز منگل 3 اگست کو منعقد ہوگی۔

یہ تقریب حسینیہ امام خمینی (رہ) میں طبی پروٹوکول کی رعایت کے ساتھ منعقد کی جائےگی۔

اس تقریب میں رہبر معظم انقلاب اسلامی آئین کے مطابق ایران کے نئے صدر کو صدارت کے عہدے پر منصوب کریں گے۔

 صدارتی تنفیذ اور تقرری کی تقریب منگل کے دن صبح 10 بج کر 30 منٹ پر ایران کے ٹی وی چینلوں اور سوشل میڈیا سے براہ راست نشر کی جائےگی۔

اس تقریب میں وزیر داخلہ انتخابات کے بارے میں مختصر رپورٹ پیش کریں گے اور حکم تنفیذ کی قرائت اور نئے صدر سید ابراہیم رئیسی کے مختصر بیان کے بعد رہبر معظم انقلاب اسلامی خطاب کریں گے۔

اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha