1 اگست، 2021 11:54 AM
Journalist ID: 2393
News Code: 84422612
0 Persons
قومی اولمپک کمیٹی کے سربراہ نے تھامس باخ سے ملاقات کی

ٹوکیو، ارنا- قومی اولمپک کمیٹی کے سربراہ نے کل (ہفتہ کے روز) بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کےسربراہ سے ملاقات کی۔

 "سید رضا صالحی امیری" نے تھامس باخ  کے ساتھ ملاقات میں کورونا کی وبا کے دوران عظیم اولمپک مقابلوں کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ حیقیت میں دنیا میں کسی نے نہیں سوچا کہ یہ ایونٹ بہت زیادہ مخالفت کے باوجود منعقد کیا جائے۔

انہوں نے بتایا کہ میں آپ اور اپنے ساتھیوں کی ٹیم کی بھرپور کوششوں اور جد وجہد کو سراہتا ہوں۔ یہ میٹنگ کل اکیرا ہوٹل میں منعقد ہوئی۔

بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے سرجراہ تھامس باخ نے بھی اس اجلاس میں کھیل کے شعبے میں  ہمارے ملک کے عہدیداروں کی موجودگی کو سراہا اور ایران کی قومی اولمپک کمیٹی کی باقاعدہ اور درست رپورٹوں اور اولمپک کمیٹی کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔

میٹنگ کے اختتام پر تھامس باخ نے ایران میں چیمپئن شپ کھیلوں کی ترقی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پھر اولمپک چارٹر کی پاسداری پر زور دیا۔

اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha