ایرانی فلم "Solar eclipse" کی امریکی میلے میں نمائش ہوگی

تہران، ارنا- ایرانی فنکاروں "امیرفضلی" اور "علیرضا قاسمی" کی بنائی گئی فلم "Solar eclipse" کو امریکہ میں منعقدہ فلکر ریور رہوڈ آئی لینڈ انٹرنیشنل فیسٹیول میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق فلکر ریور رہوڈ آئی لینڈ انٹرنیشنل فیسٹیول کا 9 سے 15 آگست تک انعقاد کیا جاتا ہے۔

یہ اکیڈمی ایوارڈز سے منظور شدہ میلوں میں سے ایک ہے اور میلے کی بہترین شارٹ فلم کا فاتح اکیڈمی ایوارڈز میں حصہ لینے کی اہل ہوگی۔

واضح رہے کہ ایرانی فنکاروں کی بنائی گئی فلم "چاند گرہن" گرہن اٹلی میں کورٹی ویژن فیسٹیول کے 10 ویں ایڈیشن میں بھی پیش کیا جائے گا جو 18 سے 25 ستمبر  تک اٹلی کے شہر گیٹا میں انعقاد کیا جاتا ہے۔

اس شارٹ فلم کے خلاصے میں کہا گیا ہے کہ "چاند گرہن مکمل ہونے سے کچھ دیر پہلے ، بٹلر کی زندگی کی حقیقت بدل جاتی ہے۔"

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha