اٹلی میں منعقدہ ساحلی کشتی مقابلوں 4 ایرانی کھیلاڑیوں کی شرکت

زنجان، ارنا – ساحلی کشتی کی ٹیم کے ہیڈکوچ نے کہا ہے کہ ایران کی قومی ساحل کشتی ٹیم چار کھیلاڑیوں کے ساتھ اٹلی کے عالمی درجہ بندی مقابلوں میں شرکت کرے گی۔

 یہ بات محمد نادری نے ہفتہ کے روز ارنا کےساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ 3 اگست سے ایک ہفتے تک دنیا کی سب سے بہترین ٹیموں کی شرکت کے ساتھ منعقد ہوگا جو ایرانی ٹیم مکمل تیاری کے ساتھ اپنے حریفوں کے خلاف میدان میں اترے گی۔

تربیتی کیمپ کے پہلا مرحلہ اور ایرانی قومی بیچ ریسلنگ ٹیم کا کوالیفائر ٹورنامنٹ 13 سے 21 جولائی تک زنجان کی میزبانی میں منعقد ہوا جس میں 15 ایرانی کھیلاڑیوں نے حصہ لیا۔

اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha