29 جولائی، 2021، 5:05 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84420113
T T
0 Persons

پاکستان میں جشن عید غدیر خم کو منایا گیا

29 جولائی، 2021، 5:05 PM
News ID: 84420113
پاکستان میں جشن عید غدیر خم کو منایا گیا

اسلام آباد، ارنا - پاکستان کے مختلف شہروں میں مقیم ایرانی شہریوں اور پاکستانی شیعوں نے آج جشن عید غدیر خم کو منایا۔

پاکستان میں مقیم ایرانی شہریوں اور پاکستانی شیعوں نے بدھ کے روز پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر 'سید محمد علی حسینی' کی موجودگی میں ایرانی سفارتخانے میں لاہور ، کراچی ، کوئٹہ، پشاور اور ملتان سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں عید غدیر خم کا جشن کو منایا۔

یہ تقریب بین الاقوامی قاری 'کریم منصوری' کی تلاوت اور اور اہل بیت کے مداحوں کی موجودگی کے ساتھ منعقد ہوئی۔

اس تقریت میں  نامور پاکستانی شخصیت علامہ  'امین شہیدی' نے اس تقریب خطاب تقریر کی۔

تاریخ اسلام کے مطابق سن ۱۰ هجری میں ۱۸ /ذی الحجہ کو حج سے واپسی پر " واقعہ غدیر"  پیش آیا اور تین دن تک غدیر خم میں ایک لاکھ چوبیس ہزار حاجیوں کا مجمع قیام پذیر رہا، پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ  وسلم نے سب سے طولانی خطبہ ارشاد فرمایا جو توحید ، ولایت اور امامت کے موضوعات پر مشتمل تھا ؛ اور جس میں آنحضور (ص) نے اپنے بعد حضرت علی بن ابی طالب علیہ السلام اور گیارہ ائمہ علیھم السلام  کو قیامت تک اپنا جانشین مقرر کیا۔یہ دن محمد و آل محمد (علیھم السلام) کی سب بڑی عید کا دن شمار ہوتا ہے، اور اسی دن اللہ تعالی کے حکم سے  رسول کریم (ص) نےحضرت امیر المومنین علی بن ابی طالب علیہ السلام کو اپنے بلافصل وصی اور خلیفہ کے عنوان سے پہچنوایا ۔(بحار الانوار، ج۳۵، ص ۱۵۰) آنحضور (ص) کےخطبہ کا سب سے زیاد مشہور و معروف جملہ جس کو شیعہ اور سنی نے تواتر کے ساتھ نقل کیا ہے اور اس کے راویوں کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ اس کی صحت میں ذرہ برابر بھی شک و تردید نہیں پایا جاتا، یہ ہے کہ رسول خدا (صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) نے فرمایا کہ " من کنت مولاہ فعلی مولاہ" ۔(جس کا میں مولا ہوں اس کے یہ علی بھی مولا ہیں)

اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .