جاپان سے عطیہ شدہ دوسری ویکسین کھیپ اگلے 2 دنوں تک تہران پہنچے گی

تہران، ارنا – ایران میں تعینات جاپانی سفیر نے کہا ہے کہ جاپانی حکومت کی طرف  سے عطیہ شدہ دوسری ویکسین کھیپ اگلے 2 دن میں تہران پہنچ جائے گی۔

یہ بات آیکاوا کازوتوشی (AIKAWA KAZUTSHI) نے بدھ کے روز صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

آنے والے دو دنوں تک جاپانی حکومت کی دوسری کورونا ویکسین کھیپ ایرانی دارالحکومت تہران میں پہنچ ہوگی۔

گذشتہ ہفتے جاپانی حکوت کی جانب سےدی گئی ویکسین کی پہلی کھیپ( 1 ملین اور 87 ہزار اور 570 ڈوز ویکسین پر مشتمل) 23 جولائی کو تہران میں متعلقہ حکام کا حوالہ کیا گیا۔

دوسری کھیپ کے ساتھ مجموعی طور پر جاپانی حکومت کی جانب سے 3 ملین ڈوز کورونا ویکسین ایران کو عطیہ کی جائے گی۔

اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha