28 جولائی، 2021 12:58 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 84418972
0 Persons
نو منتخب ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری 5 اگست منعقد ہوگی

تہران، ارنا – ایرانی پارلمنٹ میں بوشہر کے نمائندے نے اعلان کیاکہ منتخب صدر کی تقریب حلف برداری 5 اگست بروز جمعرات کو شام 5 بجے منعقد ہوگی۔

یہ بات محمد علی محسنی نے بدھ کے روز پارلیمنٹ کے اجلاس کے موقع پر ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے فیصلے کے مطابق نئے ایرانی صدر  سید ابراہیم رئیسی  جمعرات 5 اگست کو ایران کے مقامی وقت کے مطابق شام 5 بجے اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ ہفتہ پارلیمنٹ کی نشست منعقد نہیں ہوگی۔

آج تک ، 50 سے زائد ممالک نے نئے صدر کی تقریب حلف برداری کی شرکت کے لئے تیاری کا اعلان کیا ہے۔

یاد رہے کہ 59 ملین، 310 ہزار 307 افراد انتخابات میں حصہ لینے کے اہل تھے جن میں سے 28 ملین 933 ہزار 4 افراد نے ووٹ دی۔

تیرہویں صدراتی انتخابات میں ایرانی عوام کی ٹرن آوٹ 8۔48 فیصد ہے۔

سید ابراہیم رئیسی، 17 ملین 926 ہزار 345 ووٹ حاصل کرکے ایران کے نئے صدر بن گئے۔

ایران میں صدر سربراہ مملکت اور ملکی ایڈمنسٹریشن کے سربراہ ہیں اور آئین کے شق نمبر 113 کے مطابق، سپریم لیڈر کے بعد ملک کی سب بڑی سیاسی پوزیشن صدر کو حاصل ہے جو ملک میں قانون نفاذ کرنے کی ذمہ داری ان پر ہیں.

ایران میں بننے والے صدر مملکت، اپنی تقریب حلف برداری میں یہ حلف اٹھائیں گے کہ ملک کے سرکاری مذہب کی پیروی کریں گے اور اسلامی جمہوریہ کے نظام اور آئین کے تحت کام کریں گے اور اس حوالے سے مادر وطن کی سرحدوں، خودمختاری اور جغرافیائی سالمیت اور قوم کے حقوق کا دفاع کریں گے.

سربراہ مملکت سپریم لیڈر اور قوم کے سامنے اس بات کی ذمہ داری لیں گے کے مجلس (پارلیمنٹ) میں پاس ہونے والے قوانین کے نفاذ پر من و عن عمل کریں گے اور وہ اپنی کابینہ اور سب سے قریبی سیاسی عہدہ سنئیر نائب صدر کے تعاون سے ملک میں صحیح سیاسی اقدامات کے نفاذ، اداروں کی شفاف کارکردگی، تعمیری منصوبہ بندی اور ملک کے مفادات کے تحت بجٹ کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے.

اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha