ایرانی تائیکوانڈو ٹیم نے ٹوکیو اولمپکس کے فائنل مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا

ٹوکیو، ارنا- ایرانی تائیکوانڈو ٹیم نے ٹوکیو 2020 مقابلوں میں جاپان کیخلاف کھیلے گئے میچ میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیفا۔

رپورٹ کے مطابق، ٹوکیو اولمپک کے مقابلوں کے سلسلے میں آج بروز پیر (26 جولائی) کو ایرانی تائیکوانڈو ٹیم کے کھیلاڑیوں نے جاپان کیخلاف کھیلے گئے میچ میں اپنی مکمل مہارت کا جوہر دیکھاتے ہوئے 31_52 نتیجے کیساتھ کا میابی حاصل کی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی تائیکوانڈو ٹیم، فائنل مرحلے کے سلسلے میں ٹوکیو کے مقامی وقت کے مطابق 20:00 چین کیخلاف میدان میں اترے گی۔

واضح رہے کہ ایرانی تائیکوانڈو ٹیم میں "عرفان ناظمی"، "کیمیا ہمتی"، "ملیکا میرحسنی" اور "امیر محمد بخشی" شامل ہیں؛ ان مقابلوں میں "وحید عبدالہی" ایرانی ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha