ایرانی صوبے مرکزی سے 207مختلف قسم سجاوٹی مچھلیوں کی برآمدات

اراک، ارنا – صوبے مرکزی کے ویٹرنری میڈیسن کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا ہے کہ اس سال اس صوبے سے ویٹرنری تنظیم کی نگرانی میں 207451 مختلف سجاوٹی مچھلیوں کو بیرون ملک میں برآمد کیا گیا۔

 یہ بات ڈاکٹر محسن شانقی نے پیر کے روز ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوںنے مزید بتایا کہ صوبے مرکزی سے رواں سال بیرون ملک میں  207 ہزار اور 451 مختلف قسم سجاوٹی مچھلیوں کی برآمدات ہوئی ہے جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں سجاوٹی مچھلیوں کی برآمدات میں 43 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

 شانقی نے مزید کہا کہ پچھلے سال کے پہلے چار مہینوں میں 144 ہزار اور 280 سجاوٹی مچھیلوں کو بیرون ملک برآمد کیا گیا ہے۔

محسن شانقی نے بتایا کہ رواں سال 22 کھیپوں کی شکل میں اس صوبے سے آرائشی مچھلیوں کی برآمدات صوبے مرکزی کی ویٹرنری تنظیم کی نگرانی میں کی گئی ہے۔

اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha