ایران نے قابل بھروسہ دوست اور شراکت دار ہونے کا ثبوت دیا ہے: علامہ رئیسی

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے نومنتخب صدر نے قطر کے وزیر خارجہ کیساتھ ایک ملاقات میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایران نے قابل بھروسہ دوست اور شراکت دار ہونے کا ثبوت دیا ہے اور ہم پڑوسی ممالک کے احسان مند ہیں۔

ان خیالات کا اظہار علامہ "سید ابراہیم رئیسی" نے آج بروز اتوار کو ایران کے دورے پر آئے ہوئے "شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی" کیساتھ ایک ملاقات کے دوران، گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر نو منتخب ایرانی صدر نے کہا کہ ایران اور قطر دو دوست، برادر اور علاقائی شراکت دار ہیں؛ ایران کیلئے قطر کیساتھ تعلقات انتہائی اہم ہے اور ہمسایہ ممالک سے تعلقات کا فروغ، نئی حکومت کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایران نے قابل بھروسہ دوست اور شراکت دار ہونے کا ثبوت دیا ہے اور ہم پڑوسی ممالک کے احسان مند ہیں

علامہ رئیسی نے کہا کہ علاقے میں عدم استحکام کی جڑیں بیرونی عناصر ہیں اور خطے میں پائیدار امن اور استحکام کا قیام، بغیر کسی بیرونی مداخلت کے باہمی احترام اور مفادات پر مبنی علاقائی تعاون ہے۔

دراین اثنا قطری وزیر خارجہ نے علامہ رئیسی کو ایران کے تیرہویں صدارتی انتخابات میں فتح پر مبارکباد دیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان ملک، علاقائی سلامتی کی فراہمی کے سلسلے میں ایران سے تعلقات کی مضبوطی کا خواہاں ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha