25 جولائی، 2021، 6:19 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84415623
T T
0 Persons
ایران اور کیوبا کی مشترکہ ویکسین دنیا کی کامیاب ویکسینوں میں سے ایک ہوسکتی ہے

تہران، ارنا – ایرانی وزیر صحت نے کہا ہے کہ ایران اور کیوبا کی مشترکہ ویکسین دنیا کی سب سے کامیاب ویکسین میں سے ایک ہو سکتی ہے۔

یہ بات سعید نمکی نے اتوار کے روز کیوبا کے ایک سائنسدان 'ویسنتہ ' کے ساتھ ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ایران اور کیوبا کی مشترکہ کورونا ویکسین دنیا کی سب سے کامیاب ویکسین میں سے ایک ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ کورونا وائرس اپنے آباواجداد سے بالکل مختلف اور تغیر پزیر ہے اور ہمیں یہ کبھی نہیں سوچنا چاہئے کہ دنیا اس وائرس سے آسانی اور جلد سے نجات دلائے گی۔

انہوں نے کہا کہ آج پروفیسر ویسنتہ کے ساتھ ملاقات میں سائنسی نقطہ نظر کا تبادلہ ہوا اور خوش قسمتی سے ویکسین کی تاثیر اور ویکسین کے کلینیکل ٹرائل میں اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

نمکی نے کہا کہ ہمارا اندازہ یہ ہے کہ کورونا کی چھلانگ اتنی شدید ہوگی جو آئندہ میں کورونا وائرس ووہان کے کورونا وائرس سے بالکل متفاوت ہوگا اسی لیے ہمیں نئی ویکسینیوں کی پیداواری کے لیے تیار ہوجانا چاہیے۔

ڈاکٹر نمکی نے کہا کہ خوش قسمتی سے ویکسین کی تک رسائی کیلیے بعض ممالک کی جانب سے طویل وقفے کے بعد ویکسینیشن کا عمل تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے ایرانی کوو برکت ویکسین کی کامیابی کاحوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اس مہینے سے  ہرہفتے میں تقریبا 1 ملین اور 200 ہزار ڈوز کوو برکت ویکسین تیار ہوگی۔

اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .