ایرانی والی بال ٹیم نے ٹوکیو اولمپکس میں پولینڈ کی جارحانہ شکست دی

ٹوکیو، ارنا- ایرانی قومی والی بال ٹیم نے جاپان میں منعقدہ ٹوکیو اولمپکس میں پولینڈ کیخلاف کھیلے گئے میچ میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2-3 نتیجے کیساتھ جیت لیا۔

تفصیلات کے مطابق، ایرانی والی بال ٹیم، آج بروز ہفتے کو ٹوکیو اولمپک کے مقابلوں کے سلسلے میں اپنے پہلے میچ میں پولینڈ کیخلاف میدان میں اترگئی۔

اس میچ میں ایرانی والی بال کھیلاڑیوں نے اپنی مکمل مہارت کا جوہر دیکھاتے ہوئے بالترتیب 22-25، 22-25 اور 23-21 دوسری، تیسری اور پانچویں سٹوں میں کامیابی حاصل کرکے مجموعی طور پر 2-3 نتیجے کیساتھ پولینڈ کو شکست دے دیا۔

ان مقابلوں میں ایرانی والی بال ٹیم کے ہیڈ کوچ "ولادیمیر آلکنو" نے "سیعد معروف"، "سید محمد موسوی"، "امیر غفور"، میلاد عبادی پور"، "میثم صالحی"، "علی اصغر مجرد" اور "مہدی مرندی" کو میدان میں روانہ کردیا۔

واضح رہے کہ پولینڈ انٹرنیشنل رینکنگ میں دوسری ٹیم ہے اور آخری دو ورلڈ کپ کی چیمپین ہے۔

ایسوسی ایٹڈ پریس نے اولمپکس کے آغاز سے پولینڈ کو ان مقابلوں کے سونے کا تمغہ جیتنے والی پہلی ٹیموں کی سرفہرست میں قرار دے دیا تھا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی قومی والی بال ٹیم بروز پیر مطابق 26 جولائی کو وینزویلا کیخلاف میدان میں اترے گی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha