24 جولائی، 2021 1:32 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 84414431
0 Persons
ٹوکیو اولمپکس میں ایرانی دستے کا پہلا طلائی تمغہ

ٹوکیو، ارنا – ایرانی قومی شوٹر 'جواد فروغی' نے ٹوکیو اولمپکس میں طلائی تمغہ جیت کر نئی تاریخ رقم کر لی۔

ایرانی تیر انداز کھیلاڑی جواد فروغی نے ٹوکیو میں اولمپک مقابلوں میں پستول کے شعبے میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتےہوئے ایرانی قافلے کا پہلا طلائی تمغہ جیت لیا۔

انہوں نے ان مقابلوں میں 10 میٹر کے حصے میں 244.8پوائنٹس حاصل کر کے پہلی پوزیشن اپنے نام کر لی۔

قابل ذکر ہے کہ فائنل مرحلے میں چین ، یوکرائن ، سربیا ، جرمنی ، ہندوستان اور کوریا کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا تھا۔

ان مقابلوں میں سربیا کے کھیلاڑی نے 237.9 کے اسکور کے ساتھ اور چینی شوٹر نے 217.6کے اسکور کے ساتھ بالترتیب چاندی اور کانسی کا تمغہ حاصل کرلیا۔

میڈلز کی درجہ بندی کا شیڈول:

1- چین: 2 سونے اور ایک کانسی

2- ایران: 1 سونا

3- ہندوستان: 1 چاندی

3- روس: 1 چاندی

3- سربیا: 1 چاندی

6- انڈونیشیا: 1 کانسی

6- سوئٹزرلینڈ: 1 کانسی

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha