ایران کا جنوبی قفقاز کے علاقے میں پائیدار امن کی ضرورت پر زور

تہران، ارنا - وزارت خارجہ کے ترجمان نے جمہوریہ آذربائیجان اور آرمینیا کی سرحدی فورسز کے مابین جھڑپوں کے تسلسل کا ذکر کرتے ہوئے جنوبی قفقاز کے علاقے میں جلد سے جلد پائیدار امن کے حصول کی ضرورت پر زور دیا۔

یہ بات سعید خطیب زادہ نے آج بروز ہفتہ کے روز گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے جمہوریہ آذربائیجان اور ارمینیا کی سرحدی فورسز کے مابین جاری جھڑپوں کا ذکر کرتے ہوئے دونوں ممالک کی اموات اور زخمیوں پر افسوس کا اظہار کیا۔

خطیب زادہ نے دونوں ممالک کو رواداری اور تحمل کا مظاہرہ کرنے کی دعوت دیتے ہوئے سرحدی تنازعات کے پر امن حل کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے تناو اور تنازعات پر قابو پانے اور جنوبی قفقاز کے علاقے میں جلد سے جلد پائیدار امن کے حصول کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم پائیدار امن کے حصول میں فریقین کی مدد کے لئے تیار ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha