ایران اور پاکستان کا میری ٹائم سیکورٹی کا تعاون بڑھانے پر زور

اسلام آباد، ارنا- کراچی میں تعینات ایرانی قونصل جنرل اور پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل نے ایک ملاقات میں میری ٹائم سیکورٹی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔

رپورٹ کے مطابق، "حسن نوریان" نے آج بروز جمعے (23 جولائی) کو کراچی میں ڈی جی پی ایم ایس اے ریئر ایڈمرل "محمد شعیب" سے ایک ملاقات کے دوران، ان سے سمندری سلامتی کے شعبے میں تعاون کے طریقوں کا جائزہ لیا۔

اس ملاقات میں دونوں فریقین نے میری ٹائم سیکورٹی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔

دراین اثنا اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل نے بھی دوطرفہ تعاون بڑھانے کا معاملہ اٹھایا جس میں بچاؤ اور امداد، سمندری تحفظ اور ماہی گیری کے جہازوں اور ان کے عملے کی واپسی جیسے امور شامل ہیں۔

ایران اور پاکستان کا میری ٹائم سیکورٹی کا تعاون بڑھانے پر زور

اجلاس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تعاون کو فروغ دینے اور گہرا کرنے کیلئے پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور اسلامی جمہوریہ ایران کی بارڈر کمانڈ کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا، جس کا مسودہ پہلے ہی سفارتی طریقوں سے فراہم اور ایران لاؤ انفورسمنٹ فورسز کو پیش کیا گیا تھا۔

اس ملاقات کے اختتام پر، پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے ایک ایرانی ماہی گیری کشتی کو کراچی بندرگاہ میں اپنے مالک کے پاس لوٹادیا؛ "الرحیمی" نامی ماہی گیری جہاز کو اس سے پہلے پاکستانی پانیوں میں پکڑلیا گیا تھا۔

اس موقع پر کراپچی میں تعینات ایران کے قونصل جنرل نے ماہی گیری کے جہازوں- جو نادانستہ طور پر پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہوجاتے ہیں۔ کی وطن واپسی پر پاکستانی حکومت کی کوششوں کا شکریہ ادا کیا۔

ایران اور پاکستان کا میری ٹائم سیکورٹی کا تعاون بڑھانے پر زور

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha