ایران اور کروشیا کے دو کوئر گلوکاروں کی گانے "Baba Yetu" کی مشترکہ پرفارمنس

تہران، ارنا- جبکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ نے پوری دنیا میں تمام کوئر گلوکاروں کی سرگرمیوں اور پرفارمنس کو مسائل کا شکار کیا ہے، تو اس وقت ایران اور کروشیا کے دو کوئر گلوکاروں نے عوام کے درمیان امید کو زندہ رکھنے اور انسانی اقدار کی یاد دہائی کرانے کیلئے بین الاقوامی سطح پر مشترکہ طور پر ایک متاثر کن گانے کی پرفارمنس کی۔

 رپورٹ کے مطابق، تہران سے تعلق رکھنے والے تُنال کوئر کے رہنما "میلاد عمرانلو" اور ورزدین اسکول آف میوزک اینسمبل کوئر کے رہنما "یانیا کناپیچ" نے ایک مشترکہ پروجیکٹ میں Baba Yetu آفریقی گانے جس کا مطلب "رب کیلئے دعا" ہے، کو چن لیا  او دونوں گروہوں نے اس گانے کا تہران سنیما میوزیم اور ٹراکوشن ورازدین کیسل کے باغ میں ریکارڈ کیا۔

ایران کروشیا سے تعلق رکھنے والے ان دو کوئر گروہ کے رہنماؤں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اس مشکل وقت، جس کا ہم سامنا کر رہے ہیں اور جب انسانی تعلقات اپنے نچلے ترین مقام پر پہنچ چکے ہیں تو اپنے آغاز کی طرف واپس جانے  اور اپنے روحوں کو دوبارہ حاصل کرنے کی ضرورت ہے؛ اس لیئے ہم نے افریقی گانے Baba Yetu کا انتخاب کیا؛ یہ انسانیت کا مشترکہ گہوارہ اور دنیا کے تمام لوگوں کا کنکشن پوائنٹ ہے۔

بیان میں مزید کہا ہے کہ اینسمبل کے تمام ممبران ورازدین اسکول کے طالب علم ہیں، جبکہ تہران تُنال کوئر کم عمر اور زیادہ تجربہ کار موسیقاروں پر مشتمل ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha