ایران نیشنل جونئیر فری اسٹائل کشتی ٹیم کی عالمی مقابلوں میں چوتھی پوزیشن

تہران، ارنا- ایران نیشنل جونئیر فری اسٹائل کشتی ٹیم نے ہنگری میں منعقدہ عالمی مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چوتھی پوزیشن کو اپنے نام کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق، عالمی جونئیر فری اسٹائل کشتی مقابلوں کا 19 سے 21 جولائی تک ہنگری کے شہر بڈاپسٹ میں انعقاد کیا گیا۔

منعقدہ ان مقابلوں میں ایرانی قومی ٹیم کے پہلوانوں نے اپنی مکمل مہارت کا جوہر دیکھاتے ہوئے مجموعی طور پر 3 طلائی اور ایک کانسی کے تمغوں کو حاصل کرکے 116 پوانٹس کیساتھ چوتھی پوزیشن کو اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق، ان مقابلوں میں ایران سے "علی خرم دل"، "سید حسن اسماعیل نژاد" اور "امیر رضا معصومی" نے بالترتیب 51، 71 اور 110 کلوگرام کی کیٹیگریز میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین طلائی تمغے جیت لیے۔

نیز دیگر ایرانی پہلوان "علی رضائی" نے 65 کلوگرام کی کیٹگیری میں ایک کانسی کے تمغے کو اپنے نام کرلیا۔

اس کے علاوہ ایران سے "شہداد خسروی" اور "محمد رضا شاکری" بھی بالترتیب 55 اور 60 کلوگرام کی کیٹیگریز میں پانچویں پوزیشن پر کھڑی رہیں۔

واضح رہے کہ ان مقابلوں کے ٹیمی حصے میں بھارت نے مجموعی طور پر 147 پوانٹس کیساتھ پہلی پوزیشن کو اپنے نام کرلیا۔ اس کے بعد امریکہ، روس اور ایران کی ٹیمیں بالترتیب 143، 140 اور 116 پوانٹس کیساتھ دوسری، تیسری اور چوتھی پوزیشن پر کھڑی رہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha