21 جولائی، 2021 5:52 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 84412501
0 Persons
کھیل کے شعبے میں اعلی ایرانی حکام ٹوکیو پہنچ گئے

تہران، ارنا- ایرانی وزیر برائے کھیل اور نوجوانوں کے امور اور قومی اولمپک کمیٹی کے سربراہ، آج بروز بدھ کو ٹوکیو نارائٹا بین الاقوامی ہوائی اڈہ پہنچ گئے؛ جہاں جاپان میں تعینات ایرانی سفیر اور ایرانی کھیل دستے کے سربراہ نے ان کا استقبال کیا۔

رپورٹ کے مطابق، ٹوکیو نارائٹا بین الاقوامی ہوائی اڈہ میں "مسعود سلطانی" اور "سید رضا صالحی امیری" کی آمد کے موقع پر جاپان میں تعینات ایرانی سفیر "مرتضی رحمانی موحد" نے ان کا استقبال کیا۔

ایرانی وزیر برائے کھیل اور نوجوان کے امور اور قومی اولمپک کمیٹی کے سربراہ، اپنے اس 4 روزہ دورہ ٹوکیو کے موقع پر کھیل کی ڈپلومیسی کو مستحکم کرنے اور کھیل کے شعبے میں تعاون کے کچھ یادداشتوں پر دستخط کرنے کیلئے اپنے جاپانی ہم منصبوں اور دیگر عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے۔

واضح رہے کہ اس دورے میں خاتون نائب ایرنی وزیر برائے کھیل اور نوجوانوں کے امور "مہین فرہادی زاد"، سوئمنگ فیڈریشن کے صدر "محسن رضوانی" اور ٹوکیو کھیلوں میں حصہ لینے والے ایرانی تیراکی "متین بالسینی" بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ایرانی کھیل دستے کا پہلا گروپ 12 جولائی کو 32 ویں اولمپک مقابلوں میں حصہ لینے کیلئے جاپان روانہ ہوا، جس میں ایرانی کھیل دستے کے سربراہ اور دیگر ممبران بھی شامل ہیں۔

نیز 18 جولائی کو ایرانی کھیل دستے کا دیگر گروہ امام خمینی ائیرپورٹ سے جاپان روانہ ہوگیا۔ اس گروہ میں ٹیبل ٹینس ( ایک کوٹہ)، تیر اندازی (ایک کوٹہ) تائیکوانڈو (3 کوٹے) او والی بال ( 12 کوٹے) کھیلاڑی شامل ہیں۔

32 ویں اولمپک مقابلوں میں ایرانی کھیلاڑیوں نے کھیل کے 16 شعبوں میں میں 68 کوٹے (11 خواتین اور 57 مرد) کو حاصل کرلیا ہے جن میں سے 44 کوٹے انفرادی حصے میں اور 14 ٹیمی حصے میں ہیں۔ اب 44 انفرادی کوٹے میں سے 34 نمائندے (9 خواتین اور 25 مرد) پہلی بار کیلئے اولمپکس میں جائیں گے۔

واضح رہے کہ ٹوکیو اولمپک مقابلوں کا 23 جولائی 2021 میں کھیل کے 33 مختلف شعبوں میں جاپان کی میزبانی میں انعقاد کیا جاتا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha