ایرانی اسپیکر نے اپنے اسلامی ممالک کے ہم منصبوں کو عیدالاضحی کی آمد پر مبارکباد دی

تہران، ارنا- ایرانی اسپیکر نے  اپنے اسلامی ممالک کے ہم منصبوں کو عیدالاضحی کی آمد پر مبارکباد دیتے ہوئے مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کو دنیائے اسلام کی ترقی اور تقویت کی علامت قرار دے دیا۔

"محمد باقر قالیباف" نے عیدالاضحی کی آمد کے موقع پر ایک پیغام میں اپنے اسلامی ہم منصبوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد اور یکجہتی، دنیائے اسلام کی تقویت، پیشرفت اور عزت کی علامت ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس سلسلے اسلامی پارلیمنٹس میں امت مسلمہ کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کو بڑھانے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

قالیباف نے کہا کہ  مجھے یقین ہے کہ اس وقت جب حج کی رسومات ایک محدود راستے میں وحی کی سرزمین پر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے ادا کی جاتی ہے؛ تو ضروری ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے میں اسلامی معاشروں کی ہمدردی اور صحت پر توجہ دی جائے۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ، اسلامی ممالک کے درمیان تعاون کو بڑھانے میں کردار ادا کرنے پر تیار ہے۔

ایرانی اسپیکر نے اسلامی پارلیمنٹس کے ممبران اور امت مسلمہ کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرلیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha