صدر روحانی نے مسلم ممالک کے سربراہوں کو عیدالاضحی کی آمد پر مبارکباد دی

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت نے اسلامی ممالک کے سربراہوں کے نام میں الگ الگ پیغامات میں ان کو عید الاضحی کی آمد پر مباردکباد دیتے ہوئے اس بابرکت عید کو محبوب کی راہ میں دنیاوی خواہشات اور تعلقات کو ترک کرنے اور رب کے سامنے تسلیم محض کا موقع قرار دے دیا۔

ڈاکٹر حسن روحانی نے اس امید کا اظہار کیا کہ دنیا کے تمام مسلمان، اس پیا ری عید کی برکت سے اپنے آپ کو جسمانی خواہشوں کی غلامی سے آزاد کرکے خدا کی خاطر اپنی جان و مال کی قربانی دے کر اپنے مسلمان بھائیوں سمیت دیگر انسانوں کی مدد کرنے سے قرب الہی اور کمال کی راہ پر گامزن ہوجائیں گے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے اللہ رب العزت سے اسلامی ممالک کے عوام کی صحت، کامیابی اورعزت کی دعا کی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha