ایران اور کروشیا کے مابین اقتصادی تعاون کا جائزہ لیا گیا

بلغراد، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر اور کروشیا کے وزیر اقتصادیات اور پائیدار ترقی نے دونوں ممالک کے مابین اچھے تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے تہران اور زگریب کے مابین معاشی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

پرویز اسماعیلی اور تومیسلاو چوریچ نے گزشتہ روز ایک ملاقات کے دوران طےپانے والے معاہدوں کی آخری صورتحال اور دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعلقات کا جائزہ لیا۔

دونوں فریقین نے اس بات پر زور دیا کہ تجارتی تعلقات خصوصا نجی شعبے کے تعلقات کے فروغ سے حمایت ، ایران اور کروشیا کے قومی مفادات کی ضمانت  کے لیے  ایک پائیدار طریقہ ہے۔

2011 کے اعدادوشمار  کےمطابق کروشیا کی مجموعی آبادی 4ملین اور 453 ہزار افراد اور 56 ہزار اور 542 مربع کلومیٹر کے رقبے پر مشتمل ہے۔

اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha