موئے تھائی انٹرنیشنل فیڈریشن نے ایرانی خواتین میں اس کھیل کی ترقی کی کوششوں کو سراہا

تہران، - ارنا- موئے تھائی انٹرنیشنل فیڈریشن نے اسلامی جمہوریہ ایران کیجانب سے خواتین کے درمیان اس کھیل کے فروغ کی کوششوں کا شکریہ ادا کیا۔

موئے تھائی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ "جواد نصیری" کی زیر قیادت میں ایران کی موئے تھائی انسٹی ٹیوٹ نے ملک میں اس کھیل کے فروغ کیلئے ایک جامع اٹھ سالہ اسٹرٹیجک منصوبے کا مرتب اور نفاذ کیا ہے اور اس منصوبے کا ویژن در اصل ایرانی خوایتن کے درمیان موئے تھائی کی ترقی ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا ہے کہ موئے تھائی نہ صرف ایران میں اچھی ترقی اور پیشرفت کی ہے بلکہ عالمی میدان میں اس شعبے میں سرگرم ایرانی خواتین نے اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ ویمن ہیڈکوچ اور ریفریز کی تربیت میں بھی انتہائی پیشرفت دیکھنے میں آئی ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha