ایرانی فلم کو تین عالمی فیسٹیولوں کا ایوارڈ حاصل

رشت، ارنا – ایرانی  شارٹ فلم 'the hands' کو تین بین الاقوامی فلمی میلوں کا ایوارڈ ملا۔

ایرانی فلمساز 'پرویز رجائی' کی مختصر فلم 'the hands' نے جرمنی کے Brandenburg فیسٹیول، ملائیشیا کے "Perak Cave" فیسٹیول اور بھارت کے "Eastern Venice"کے فلمی میلے کے ایوارڈز حاصل کیے۔

ملائیشیا کے "Perak Cave" فیسٹیول 28 جون کو، جرمنی کے Brandenburg فیسٹیول 29 جون اور بھارت کے "Eastern Venice"کے فلمی میلہ 3 جولائی کو منعقد کیا گیا۔

یہ فلم ایک شاعرانہ اور فلسفیانہ فلم ہےجن کے کردار ایمان یوسف زادہ، بہنام جیرود نژاد، محمد رسول خلعتبری، علی پور عاشوری، علی بلندپایہ، نرگس نعمتی، وحید رجایی، باران جیرود نژاد، کبری امین نوایی، سحر رجایی  ہیں۔

یہ مختصر فلم پہلے ہی 5 ویں امریکی "محبت" فیسٹیول اور اٹلی کے تیسرے RIETI & SABINA فیسٹیول کے فائنل مرحلے میں پہنچ چکی ہے۔

اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha