ایرانی فلم Behind the Door کو امریکی فلمی میلے کے ایوارڈ سے نوازا گیا

تہران، ارنا- ایرانی فنکار کی بنائی گئی فلم Behind the Door کو امریکہ میں منعقدہ Higa Int فلم فیسٹیول کے سب سے بہترین اسکرین پلے کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی ہدایتکار "مرتتضی عبادی پور" کی بنائی گئی فلم Behind the Door جس کے پرڈیوسر "عرفان احتشامی" ہیں، کو امریکہ میں منعقدہ Higa Int فلم فیسٹیول میں سب سے بہترین اسکرین پلے کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اسم فلم میں خاتون ایرانی ادارکارہ "مریم طاہری" سمیت اداکار "فرہان نقی پور" اور "شہرام حیاتی" کردار ادا کر رہے ہیں۔

اس فلم کی کہانی کسی اکیلی عورت کی زندگی پر مبنی ہے جس کے گھر میں کسی لڑکے کے داخل ہونے سے وہ اس لڑکے کی خواہشات کو پوری کرنے پر مجبور ہوتی ہے جبکہ وہ ان کی خواہشات کی عدم تعمیل کے نتائج سے باخبر نہ تھی۔

واضح رہے کہ Behind the Door کو اس سے پہلے Toronto Independent اور Lift off global میلوں میں نمائش کیلئے پیش کیا گیا تھا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha