ایشین انڈر 21 بیچ والی بال چیمپئن شپ کے چوتھے دور کا 12 جولائی سے تھائی لینڈ میں انعقاد کیا گیا اور آج بروز جمعرات میں اس کا خاتمہ کیا گیا۔
ان مقابلوں میں ایرانی قومی ٹیم بشمول "ابوالحسن خاکی زادہ" اور "سینا شوکتی" نے فائنل مرحلے میں تھائی لینڈ کیخلاف کھیلے گئے میچ میں اپنی مکمل مہارت کا جوہر دیکھاتے ہوئے پہلی پوزیشن کو اپنے نام کرلیا۔
ایرانی والی بال کھیلاڑیوں نے پہلے سٹ میں 17-21 نتیجے کیساتھ شکست کھائی تا ہم انہوں نے دوسرے اور تیسرے سٹ میں بالترتیب 26-28 اور 7-15 نتیجے کیساتھ کامیابی حاصل کرتے ہوئے پہلی پوزیشن کو اپنے نام کرلیا۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ