روحانی کا عراقی وزیر اعظم کو ناصریہ اسپتال میں آتشزدگی پر اظہار تعزیت

تہران، ارنا - ایرانی صدر مملکت نے اپنے ایک پیغام میں عراقی وزیر اعظم کو ناصریہ شہر میں واقع ایک اسپتال میں ہونے والی ہلاکت خیز آگ پر تعزیت کا اظہار کیا۔

حسن روحانی نے بدھ کے روز اپنے پیغام میں مصطفی الکاظمی کے نام میں اس بات پر زور دیا کہ آتشزدگی کی خبر نے ، جس سے درجنوں عراقی شہری ہلاک ہوئے ، اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت اور عوام کو شدید دکھ پہنچا ہے۔
 انہوں نے ایرانی عوام کی طرف سے عراقی حکومت اور عوام اور اس عظیم نقصان سے متاثرہ افراد کے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کی پیش کش کی۔
 انہوں نے اللہ تعالٰی سے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔
تفصیلات کے مطابق، عراق کے شہر ناصریہ میں واقع امام حسین (ع) اسپتال میں کرونا بیماری کے مریضوں کے سنگرن سیکشن میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 60 سے زیادہ عراقی شہری اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha