12 جولائی، 2021 3:38 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 84401606
0 Persons
ایران میں کورونا وبا کی شرح اموات کی تازہ ترین صورتحال

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، مزید 182 افراد کورونا سے جان کی بازی ہار گئے۔

رپورٹ کے مطابق، ایران میں 12 سے 13 جولائی تک 20 ہزار 829 افراد کورونا کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے 2 ہزار 278 ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

اب تک ملک میں مجموعی طور پر کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 ملین 394 ہزار 279 تک پہنچ گئی ہے۔

تو اب اسلامی جمہوریہ ایران میں کورونا سے متاثرہ افراد کی موت کی  مجموعی شرح 86 ہزار 41 تک بڑھ گئی ہے۔

واضح رہے کہ اب تک ملک میں کورونا سے متاثرہ 41 ہزار 541 افراد صحتیاب ہوگئے ہیں؛ تا ہم اس وبا کا شکار 3 ہزار 790 افراد ہسپتالوں کی انتہائی نگہداشت یونٹوں میں ہیں۔

خیال رہے کہ اب تک ملک میں 24 ملین 594 ہزار 420 کورونا تشخیصی ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اب تک، ملک میں 4 ملین 907 ہزار 545 افراد کو کورونا ویکسین کی پہلی خوارک لگائی گئی ہے؛ نیز 2 ملین 149 ہزار 712 افراد کو بھی کورونا ویکسین کی دوسری خوارک لگائی گئی ہے اور اب مجموعی طور پر طور پر ملک میں 7 ملین 57 ہزار 257 افراد کی ویکسینیشن ہوگئی ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha