ان خیالات کا اظہار "محمد جواد آذری جہرمی" نے آج بروز ہفتے کو ایک ٹوئٹر پیغام میں کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آبادی کے لحاظ سے دیہی علاقوں کے 5۔98 فیصد اور شہری علاقوں کے 100 فیصد کے افراد کو انٹرنیٹ تک رسائی حاصل ہے۔
ایرانی وزیر برائے انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا کہ ان دو امیجز کا موازنہ کرتے ہوئے، ہم نے diiar.ir سسٹم میں آپ کیلئے گاؤں سے گاؤں کی معلومات کی تفصیلات دکھاتے ہوئے گائوں کو جوڑنے میں اس حکومت کی کارکردگی کو بھی شائع کیا، تاکہ کارکردگی کی درست تشخیص ممکن ہو۔
واضح رہے کہ ریڈیو ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق، ملک میں آج متصل دیہات (کسی بھی طرح کی مواصلات) کی تعداد 52،000 دیہات تک پہنچ چکی ہے اور دیہی سبسکرپشنز کی تعداد 30 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔
نیز 44،000 دیہات اور 82،000 کلومیٹر سڑکیں اب مواصلاتی خدمات کی کمپنی "ہمراہ اول" کے احاطے میں ہیں اور 18،000 دیہات اور 64،000 کلومیٹر سڑکیں مواصلاتی خدمات کی کمپنی"ایرانسل" کے احاطہ میں ہیں۔
ایک اور اشارے جس کی چانچ ریڈیو ریگولیٹری اتھارٹی نے کی ہے وہ کامیاب کال انڈیکس ہے؛ جس کے مطابق اکثر آپریٹرز نے اچھی کارگردکی کا مظاہرہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ ایران میں موبائل مواصلات کی رسائی کی شرح اب 92 فیصد سے تجاوز کر چکی ہے اور صارفین کی تعداد 77 ملین سے تجاوز کر گئی ہے۔
پچھلے 7 سالوں کے دوران، دیہی علاقوں کے صرف 11 فیصد کی آبادی کو انٹرنیٹ تک رسائی حاصل تھی؛ لیکن آج دیہی مواصلات کی ترقی نے اسے 97 فیصد سے زیادہ تک پہنچ دیا ہے۔
اس کے علاوہ دیہی علاقوں کے 97 فیصد کی آبادی کو قومی انفارمیشن نیٹ ورک تک رسائی حاصل ہے جو بارہویں حکومت کے اختتام تک 100 فیصد تک پہنچ جائے گی۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ