ایرانی مغربی علاقے تبریز کے فنکاروں نے پہلی بار 2020 کے ٹوکیو اولمپکس کے لئے خصوصی 'اطلس' قالین بنا لیا جس قالین کی لمبائی 230 سینٹی میٹر اور چوڑائی 170 سینٹی میٹر ہے۔
تفصیلات کے مطابق اس قالین میں 250 مختلف رنگوں کا استعمال کیا گیا ہے۔
یہ مہنگا قالین ان کھیلوں کے آغاز سے لے کر اب تک اولمپک کھیلوں کا ایک قسم کا انسائیکلوپیڈیا ہے۔
اس شاندار قالین کے ڈیزائنر اور سرمایہ کار ' محمد آرامش نے ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس قالین کے بننے کا بنیادی مقصد ایران اور آذربائیجان کی دستکاری صنعت اور اس شعبے میں ایرانی عوام کی بہت سی صلاحیتوں کو دکھانا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ 2020 سمر اولمپکس ٹورنامنٹ گزشتہ سال کرونا کی وجہ سے منعقد نہیں کیا گیا جس رواں سال میں23 جولائی سے 8 اگست تک ٹوکیو میں منعقد ہوگا۔
اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
https://twitter.com/IRNAURDU1
آپ کا تبصرہ