7 جولائی، 2021 9:13 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 84396880
0 Persons
ایران کی کورونا سے نمٹنے کی امدادی کھیپ جارجیا پہنچ گئی

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کیجانب سے کورونا کیحلاف لڑنے کیلئے امدادی کھیپ جارجیا پہنچ کر اس کا تبلیسی کے ایک ہسپتال میں منعقدہ ایک تقریب میں جارجیا کے عہدیدراوں کا حوالہ کردیا گیا۔

تبلیسی میں قائم ایرانی سفارتخانے کے مطابق، منعقدہ اس تقریب میں جارجیا میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر "اکبر قاسمی"، ایرانی پارلیمنٹ میں تہران میں رہنے والے آرمینیائی برادری کے نمائندے "آرا شاوردیات" اور جارجیا کے نائب وزیر صحت "گئورگی تسوتسکو لائوری" نے حصہ لیا تھا۔

اس موقع پر قاسمی نے ایران اور جاجیا کے درمیان تاریخی اور ثقافتی تعلقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کورونا ایک مشترکہ چیلنج ہے جس کا ایران اور جارجیا ساتھ مل کر مقابلہ کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ ایران کورونا کیخلاف لڑنےمیں انتہائی اچھی کامیابیاں حاصل کی ہیں جن میں سے وینٹی لیٹر اور کورونا تشخیصی کٹس کا نام لیا جا سکتا ہے اور ہم ان کو انسانہ دوستانہ امداد کے طور پر جارجیا کا عطیہ کردیں گے۔

قاسمی نے کہا کہ ایران، دنیا میں کورونا ویکسین تیار کرنے والا چٹھا ملک ہے اور ملک میں تیار دو ویکسین کو استعمال کا جواز ملا ہے۔

 دراین اثنا جارجیا کے نائب وزیر صحت نے اسلامی جمہوریہ ایران کی انسانہ دوستانہ امداد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم ساتھ ملک کر اس عالمگیر وبا کیخلاف لڑیں گے اور اس پر قابو پائیں گے۔

واضح رہے کہ ایران کی امدادی کھیپ میں وینٹی لیٹر، کورونا تشخیصی کٹس، تھرمامیٹر، بلڈ آکسیجن میٹر، این 95 ماسک اور ڈس انفیکٹینٹ شامل ہیں؛ یہ سب ایرانی علم پر مبنی کمپنیوں کی مقامی مصنوعات ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha