7 جولائی، 2021 5:36 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 84396702
0 Persons
ملیشین وزیر اعظم نے نو منتخب ایرانی صدر کی مبارکباد دی

تہران، ارنا- ملیشین وزیر اعظم نے علامہ "سید ابرہیم رئیسی" کے نام میں ایک پیغام میں ان کو ایران کے تیرہویں صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی۔

رپورٹ کے مطابق، "محی الدین یاسین" نے علامہ سید ابراہیم رئیسی کے نام میں ایک پیغام میں اپنی اور ملیشین عوام اور حکومت کیجانب سے ایران کے تیرہوین صدارتی انتخابات میں ان کی فتح پر مبارکباد دی۔

انہوں نے اپنے اس پیغام میں اس بات پر زور دیا کہ ملائیشیا اور اسلامی جمہوریہ ایران کئی سالوں سے قریبی شراکت دار ہیں؛ فعال معاشی تعاون سے لے کر عوام کے درمیان تعلقات تک وسیع پیمانے پر دونوں ممالک کے مابین تعلقات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

یاسین نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کثیرالجہتی تنظیموں بالخصوص اقوام متحدہ، اسلامی تعاون تنظیم، غیر وابستہ ممالک کی تحریک اور آٹھ ترقی پذیر اسلامی ممالک کے گروپ کے رکن ہیں جو ان تنظیموں میں بھی مل کر کام کریں گے۔

ملیشین وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے عوام کے مفادات کی فراہمی و نیز دنیا میں قیام امن، استحکام اور خوشحالی کے سلسلے میں ایران اور ملایشیاء کے درمیان تعاون کی تقویت میں دلچسبی کا اظہار کرلیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha