7 جولائی، 2021 11:29 AM
Journalist ID: 2393
News Code: 84396140
T T
0 Persons
تہران ایک ہی وقت میں چار افغان وفود کی میزبانی کرے گا

تہران، ارنا - نائب ایرانی وزیر خارجہ اور مغربی ایشیا کے ڈائریکٹر جنرل سید رسول موسوی نے کہا ہے کہ ایک ہی وقت میں چار افغان وفود ایرانی وزارت خارجہ کے عہدیداروں اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کے لیے ایرانی دارالحکومت تہران کا دورہ کریں گے۔

یہ بات رسول موسوی نے آج بروز بدھ اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ پر لکھی۔

انہوں نے کہا کہ تہران بیک وقت چار افغان وفود کا میزبان ہے۔ 1. افغان پارلیمنٹ کے ثقافتی کمیشن کا وفد 2 ۔ طالبان کے اعلی سطحی سیاسی وفد 3۔ جمہوریت کا اعلی سیاسی وفد 4۔ افغان پناہ گزینوں کی شناخت کا وفد۔

قطر میں طالبان کے دفتر کے ترجمان نے بھی ٹویٹ کیا طالبان وفد کا دورہ تہران ایرانی حکام کی سرکاری دعوت پر ہے اور 'شیرمحمد عباس استانیکزای' بھی اس وفد کی سربراہی کرے گا۔

افغانستان میں عدم تحفظ اور خانہ جنگی کی بحالی نے خطے کے ممالک خصوصا ایران کے لئے تشویش پیدا کردی ہے اور تہران اس تنازعات میں شامل فریقوں کے مابین امن مذاکرات کے لئے موقع پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha