3 جولائی، 2021 4:37 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 84391706
0 Persons
شیراز میں واقع سینٹ میری چرچ کی از سر نو تعمیر ہوگی

شیراز، ارنا- ایرانی جنوبی صوبے فارس میں واقع سینٹ میری چرچ جس کا سنگ بنیاد صفویہ عہد میں رکھا گیا ہے اور اسے قومی ثقافتی ورثے میں رجسٹر کیا گیا ہے، کی از سر نو تعمیر ہوگی۔

صوبے فارس کی ثقافتی تنظیم کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق؛ اس تنظیم کے سربراہ "صابر سہرابی" اور اس صوبے کے ادارہ برائے ثقافتی ورثے، سیاحتی اور دستکاری صنعت کے قائم مقام "جمشید معینی" نے فارس میں رہنے والے آرمینیائی برادری کی درخواست سے سینٹ میری چرچ کا دورہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہونے والی ہم آہنگیوں سے اس تاریخی مقام کی از سر نو تعمیر پر زور دیا گیا ہے۔

در این اثنا جمشیدی نے چرچ کی چھت کی مناسب اور بروقت بحالی پر آرمینیائی ایسوسی ایشن کے سربراہ کے خدشات کے پیش نظر، جنرل ڈائریکٹوریٹ آف کلچرل ہیریٹیج، ہینڈی کرافٹ اور ٹورزم برائے فارس کو بحالی کے عمل پر کڑی نگرانی کرنے کی ہدایت دی۔

رپورٹ کے مطابق، اس دورے میں فیصلہ کیا گیا کہ سینٹ میری چرچ کی بحالی اور از سر تعمیر موسم گرما کے اختتام سے قبل مکمل ہوجائے۔

واضح رہے کہ سینٹ میری چرچ "کالی پتھر" نامی گذرگاہ اور شیراز کے تاریخی مقام پر واقع ہے۔

اس چرچ کو پہلی بار 1662ء میں بنایا گیا ہے؛ پھر اس کے بعد 1816ء میں چرچ کی دو منزلہ عمارت؛ اس آرمینیائی مذہبی کمپلیکس میں شامل ہوگئی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha