28 جون، 2021 10:49 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 84386636
0 Persons
ایران میں کورونا وائرس کی تازہ ترین شرح اموات

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ صحت نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، ملک میں کورونا سے متاثرہ 140 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں اور اب مجموعی طور پر ملک میں 83 ہزار 985 افراد کورونا سے جان کی بازی ہار گئے۔

ایرانی محکمہ صحت کے شعبہ تعلقات عامہ کی رپورٹ کے مطابق، اب تک ملک میں 4 ملین 424 ہزار 855 افراد کو، کوورنا ویکسین کی پہلی خوارک کی انجکشن ہوگئی ہے، نیز ایک ملین  379 ہزار 431 افراد کو بھی اس ویکسین کی دوسری خوارک کی انجکشن ہوگئی ہے۔

 اس کے علاوہ 27 سے 28 جون تک ملک میں 12 ہزار 351 افراد کورونا سے متاثر ہوگئے ہیں جن میں ایک ہزار 417 افراد ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق اب تک ملک میں مجموعی طور پر 3 ملین 180 ہزار 92 افراد کورونا کا شکار ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، اب تک کوورنا سے متاثرہ 2 ملین 848 ہزار 42 افراد صحتیاب ہوگئے ہیں؛ تا ہم اس وبا کا شکار 3 ہزار 185 افراد ہسپتالوں کی انتہائی نگہداشت کے یونٹوں میں زیر نگرانی ہیں۔

اس کے علاوہ اب تک ملک میں کوویڈ -19 کے 23 ملین 421 ہزار 222 تشخیصی ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha