ایرانی کشتی ٹیم نے ترکی میں منعقدہ انٹرنیشنل مقابلوں میں 9 رنگے برنگے تمغے جیت لیے

تہران، ارنا- ایرانی فری اسٹائل کشٹی ٹیم نے ترکی میں منعقدہ یاشاردوغو انٹرنیشنل کپ میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 طلائی، ایک چاندی اور 3 کانسی کے تمغوں کو اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق، یاشاردوغو انٹرنیشنل فری اسٹائل کشتی کپ کا 25 سے 27 جون تک ترکی کے شہر استنبول میں انعقاد کیا گیا۔

ان مقابلوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کی 13 رکنی ٹیم نے مختلف وزن اور عمر میں حصہ لیا تھا۔

ان مقابلوں میں ایران سے "علی قلی زادگان"، "رحمان عموزادہ"، "محمد نخودی"، "امیرحسین فیروز پور" اور "عباس فروتن" نے بالترتیب 57، 61، 79، 86 اور 125 کلوگرام کی کیٹیگریز میں اپنی مکمل مہارت کا جوہر دیکھائے ہوئے 5 طلائی تمغے جیت لیے۔

اس کے علاوہ دیگر ایرانی پہلوان "حمیدرضا زرین پیکر" نے بھی 79 کلوگرام کی کیٹگیری میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک چاندی کا تمغہ جیت لیا۔

نیز ایران سے "حسن عبادی"، "کیان محمود جانلو" اور "عرفان الہی" نے بالترتیب 65، 65 اور 70 کلوگرام کی کیٹیگریز میں 3 چاندی کے تمغے حاصل کیے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha