25 جون، 2021، 4:48 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84381669
T T
0 Persons
ایران کو 14 سالوں کے بعد تیراکی کے شعبے میں اولمپک کا کوٹہ حاصل

تہران، ارنا- ایرانی تیراکی "مہدی افقری" نے ٹوکیو اولمپک کیلئے کوالیفائی کرلیا اور اس طرح ایران کو 14 سالوں کے بعد پھر سے تیراکی کے شعبے میں اولمپک کا کوٹہ حاصل ہوا۔

رپورٹ کے مطابق، مہرشاد افقری نے بلغاریہ میں منعقدہ مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2020 اولمپکس بی کے تیراکی کیلئے انٹری کوٹہ حاصل کیا۔

افقری؛ ایرانی تیراکی ٹیم کے نمائندے اور صوبے اصفہان کے تیراکی چیمپین شپ بیس کے ممبر ہے، جنہوں نے "کامردیلانچیان" کی رہنمائی میں بلغاریہ میں منعقدہ اولمپک کوالیفائر مقابلوں میں حصہ لیا  اور 100 میٹر تتلی کے شعبے میں 53.46 ریکارڈ کا رجسٹر کرنے میں کامیاب رہا اور اس طرح 2020 اولمپکس بی کے تیراکی کیلئے انٹری کوٹہ حاصل کیا۔

2008 میں بینجگ میں منعقدہ اولمپک مقابلوں کے بعد یہ پہلی بار ہے کہ ایران نے تیراکی کے شعبے میں اولمپک کا کوٹہ حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کیا ہے۔

واضح رہے کہ ورلڈ سوئمنگ فیڈریشن کے قواعد کے مطابق، بی اولمپک داخلہ کوٹہ تک پہنچنے والے بہترین افراد کو 2020 کے ٹوکیو اولمپک کھیلوں کے زمرے میں شامل کیاجاتا ہے؛ ٹوکیو اولمپکس ایک ماہ سے بھی کم وقت میں منعقد ہوگا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .