ایران، فرانس میں منعقدہ انٹرنیشنل بیچ کشتی مقابلوں کیلئے تیار ہو رہا ہے

زنجان، ارنا- ایران بیچ کشتی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے کہا ہے کہ ایرانی قومی ٹیم، فرانس میں منعقدہ عالمی مقابلوں میں حصہ لینے کیلئے تیار ہور رہا ہے۔

"محمد نادری" نے جمعرات کے روز ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان مقابلوں کا 17 جولائی کو فرانس میں انعقاد کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان مقابلوں کا عمر اور وزرن کے مختلف گرہوں کے زمروں میں انعقاد ہوگا۔

نادری نے کہا کہ ان مقابلوں میں حصہ لینے والے پہلوانوں کو چننے کیلئے ایرانی قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ 26 اور 27 جون کو شمالی صوبے گیلان کے شہر انزلی میں انعقاد کیا جائے گا۔

 انہوں نے کہا کہ یوتھ کیٹیگری کی قومی ٹیم کے سلیکشن مقابلے 80، 70، 60 اور 50 کلوگرام اور نوجوانوں اور بڑوں کی عمر کے زمرے میں بھی 90 + 90، 80 اور 70 کلوگرام کے وزن میں ہوں گے؛ ہر ٹیم میں مجموعی طور 12 کھیلاڑی موجود ہیں جو قومی ٹیم سلیکشن کی حیثیت سے ان مقابلوں میں حصہ لیں گے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha