ایران کو عوام تک گیس کی رسائی میں دنیا کی پہلی پوزیشن حاصل ہے: صدر روحانی

تہران، ارنا- ایرانی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو گیس کی فراہمی سے متعلق دنیا کی پہلی پوزیشن حاصل ہے اور یہ نیشنل آئل اور گیس کمپنی کی اعلی کارکردگی کا مظاہرہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر "حسن روحانی" نے آج بروز جمعرات کو محکمہ تیل کی منصوبوں کے نفاذ کی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کے دوران صدرات کے 8 سالوں کے دوران؛ ملک کے دیہی علاقوں میں گیس کی فراہمی اسی عرصے کے گزشتہ 8 سال پچھلے کے مقابلے میں 25 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جو انتہائی قابل قدر ہے اور یہ اس شعبے میں انجنیئرز اور مزدورں کی کوششوں اور اعلی کارکردگی کی وجہ سے ہے۔

صدر روحانی نے مزید کہا کہ صنعت کے شعبے میں بھی ان کے دوران صدرات کے 8 سال پچھلے کے مقابلے میں 10 فیصد کی ترقی نظر آئی ہے جس سے ملک کی خوشحالی کیلئے ہماری دن ران کی کوششیں ظاہر ہوتی ہیں؛ بالخصوص گزشتہ 3 سالوں کے دوران، ملک کیخلاف زیادہ سے زیادہ پابندیاں لگانے اور دباؤ ڈالنے سمیت کورونا وبا کے پھیلاؤ کی وجہ سے رونما ہونے والے مسائل کے باوجود ہم نے وطن کی خدمت میں کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کی۔

اس موقع پر ایرانی وزیر تیل "بیژن نامدار زنگنہ" نے بھی کہا ہے ملک کے 1۔95 فیصد کی آبادی کو گیس تک رسائی حاصل ہے اور یہ دنیا میں مثالی ہے۔

واضح رہے کہ آج بروز جمعرات کو 21 شہر،2 ہزار 809 گاؤں اور 4 ہزار 644 صنعتی یونٹس تک گیس کی رسائی کے منصوبوں کا 13 ہزار ارب 700 ملین تومان (ایرانی قومی کرنسی) کی سرمایہ کاری سے صدر روحانی کی ہدایت سے نفاذ کیا گیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha