شنگھائی کے سکریٹری جنرل کی نومنتخب ایرانی صدر کو مبارکباد

تہران، ارنا - شنگھائی تعاون تنظیم کے سکریٹری جنرل نے ایران کے منتخب ہونے والے صدر علامہ ' سید ابراہیم رئیسی' کو مبارکباد پیش کی۔

ولادیمیر نوروف نے آج بروز علامہ رئیسی کے نام سے ایک پیغام میں ایران کے صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے کامیابی کی خواہش کی۔

اس پیغام میں لکھا گیا ہے: شنگھائی تعاون تنظیم اس تنظیم کے ایک سرگرم مبصر رکن کی حیثیت سے ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتی ہے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے سکریٹری جنرل نے بھی اس امید ظاہر کی ہے کہ نومنتخب ایرانی صدر کی پشت پناہی اور مدد کے ساتھ تہران اور شنگھائی تعاون تنظیم کے مابین تعلقات کو مزید مستحکم کیا جائے گا اور در پیش چیلنجوں کا حل کیا جائے۔

نوروف نے ایران کے منتخب صدر کیلیے اپنے فرائض میں کامیابی اور ایران کیلیے امن اور کامیابی کی خواہش کی۔

اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha