افغان امن عمل کی حمایت کرتے رہیں گے: ایرانی نمائندے برائے افغانستان کے امور

کابل، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے خصوصی نمائندے برائے افغانستان کے امور نے افغان اعلی قومی مفاہمتی کونسل کے سربراہ کیساتھ ایک ملاقات میں اس عزم کا اعادہ کیا کا ان ملک افغان امن عمل اور ہمہ جہتی سیاسی حل کی حمایت کرتا رہتا ہے۔

افغان اعلی قومی مفاہتمی کونسل کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق، "محمد ابراہیم طاہریان" نے اس ملاقات میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران افغان عوام کی مدد و نیز افغان امن عمل کی حمایت کا سلسلہ جاری رہے گا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، افغان مسئلے کے حل کیلئے ایک ہمہ جہتی سیاسی حل کی حمایت کرتا ہے اور وہ افغانستان میں جنگ اور بحران کے تسلسل کا خواہاں نہیں ہے۔

دراین اثنا "عبداللہ عبداللہ" نے ایران کے تیرہویں صدراتی انتخابات میں علامہ سید ابراہیم رئیسی کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کردیا کہ ان کے دوران صدرات میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کا فروغ ہوگا۔

انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کیجانب سے افغان امن عمل کی حمایت کا شکریہ ادا کیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha