اقوام متحدہ میں ایرانی مشن کا ایرانی ویب سائٹس کیخلاف پابندی پر رد عمل

نیویارک، ارنا- اقوام متحدہ میں تعنیات ایک ایرانی عہدیدار نے امریکہ کیجانب سے ایرانی ویب سائٹوں پر پابندی کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم اس مسئلے کا قانونی طریقوں سے تعاقب کریں گے۔

اس ایرانی سفارتکار نے منگل کے روز ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے امریکہ کے اس جبری اور غیرقانونی اقدام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام "اظہار رائے کی آزادی" کو محدود کرنے کے سلسلے میں اٹھایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی محکمہ انصاف نے امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی کے الزام میں ایران کے اسلامی نشریاتی یونین کے زیر استعمال 33 ویب سائٹوں اور کاتب حزب اللہ گروپ کی تین ویب سائٹوں پر پابندی عائد کردی ہے۔

پریس ٹی وی کے تین ڈومینز، العالم ٹی وی اور المسیرا ٹی وی پر "اس ویب سائٹ پر پابندی عائد کردی گئی ہے" کا جملہ ظاہر ہوا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان "ند پرایس" نے اس حوالے سے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پریس ٹی وی اور دیگر ذرائع ابلاغ  کیخلاف پابندی سے متعلق واشنگٹن کے پاس کہنے کی کوئی بات نہیں ہے لیکن ممکن ہے کہ امریکی محکمہ انصاف اس حوالے سے معلومات کی فراہمی کرے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha