سری لنکا کے صدر کی رئیسی کو صدارتی الیشکن میں کامیابی پر مبارکباد

دہلی، ارنا- سری لنکہ کے صدر نے ایک پیغام میں نو منتخب ایرانی صدر علامہ "سید ابراہیم رئیسی" کو ایران کے تیرہویں صدراتی الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی۔

"گوتابایا راجاپاکس" نے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ سریلنکا کے حکومت اور عوام سید ابراہیم رئیسی کو ایران کے تیرہویں صدراتی الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہیں۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کا ملک ایران سے تعلقات کی مضبوطی میں دلچسبی رکھتا ہے۔

خیال رہے کہ اب تک لاطینی امریکہ، روس، ترکی، عمان، شام، پاکستان، عراق، کویت، آرمینیا، ازبکستان، آذربائیجان اور متحدہ عرب امارات، چین، بھارت، افغانستان کے متعدد عالمی رہنماؤں نے صدارتی انتخاب میں رئیسی کی فتح پر مبارکباد دی۔

واضح رہے کہ ایرانی وزیر داخلہ "عبدالرضا رحمانی فضلی" نے ہفتے کے روز کو ایک پریس کانفرنس میں رائے شماری کے حتمی نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 59 ملین، 310 ہزار 307 افراد انتخابات میں حصہ لینے کے اہل تھے جن میں سے 28 ملین 933 ہزار 4 افراد نے ووٹ دی۔

ایرانی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ تیرہویں صدراتی انتخابات میں ایرانی عوام کی ٹرن آوٹ 8۔48 فیصد ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سید ابراہیم رئیسی، 17 ملین 926 ہزار 345 ووٹ حاصل کرکے ایران کے نئے صدر بن گئے۔ 

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha