ایران اور قطر نے تعاون کو بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا

تہران، ارنا - ایران اور قطر کے مشترکہ تعاون کمیشن کے سربراہوں نے دونوں فریقین کے مابین تعاون کے فروغ کے طریقوں کا جائزہ لیا۔

ایران اور قطر کے مشترکہ تعاون کمیشن کے سربراہوں کے درمیان ایک ویڈیو کانفرنس میں ملاقات ہوئی جس میں قطری وزیر صنعت 'علی الکواری' نے صدارتی انتخابات کی کامیاب انعقاد کو مبارکباد پیش کی۔

ایرانی وزیر تیل 'رضا اردکانیان' نے تہنیتی پیغام کیلیے قطری وزیر کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے گذشتہ کچھ سالوں میں قطری حکومت کے موثر اور دوستانہ تعاون خاص طور پر مخصوص بیماریوں کے لئے ایرانی ادویات کی دو کھیپ کے بھیجنے کی تعریف کی۔

فریقین نے دونوں ممالک کے جوائنٹ کمیشن کے ساتویں اجلاس کی قراردادوں پر جلد از جلد عملدرآمد کے لئے  ایک کمیٹی بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

اس ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے صنعتی، سیاحت ، کھیلوں کے شعبوں میں مسائل کا جائزہ کر کے دونوں ممالک کے مابین باہمی تعاون میں تیزی لانے کے لئے ضروری فیصلہ کیا۔

وزیر قطری ابراز امیدواری کرد که در آینده‌ای نزدیک هشتمین اجلاسیه کمیسیون همکاری‌های مشترک دو کشور در شهر دوحه قطر برگزار شود.

قطری وزیر نے اس امید ظاہر کی کہ مشترکہ تعاون کمیشن کا آٹھویں اجلاس عنقریب قطری شہر دوحہ میں منعقد ہوگا۔

ایرانی وزیر توانائی نے قطری فریق کی تجویز کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس امید ظاہر کی کہ آئندہ ایرانی حکومت میں تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

اسلامی جمہوریہ ایران اور قطر کے اقتصادی تعاون کے مشترکہ کمیشن کا ساتواں اجلاس 24 نومبر 2020کو اصفہان کے تاریخی شہر میں صحت کے تمام پروٹوکول کی تعمیل میں انعقاد کیا گیا۔

اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha