افغانستان کے صدر نے ایرانی نو منتخب صدر کو مبارکباد پیش کی

کابل، ارنا - افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی نے سید ابراہیم رئیسی کو ایرانی 13 ویں صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔

افغان صدر 'اشرف غنی' نے گزشتہ روز نومنتخب ایرانی صدر 'سید ابراہیم رئیسی' کے ساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے میں اس کو ایرانی 13 ویں صدارتی انتخابات میں فتح کیلیے مبارکباد پیش کر کے اس کے لیے کامیابی کی خواہش کی۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان اور ایران دو ہمسایہ اور بھائی ملک ہیں اور مجھے امید ہے کہ نئے ایرانی صدر کے انتخاب سے دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت ملے گی۔

نومنتخب ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی نے  ٹیلی فونک رابطے کیلیے اشرف غنی کا شکریہ اداکرتے ہوئے دونوںممالک کے درمیان باہمی تعاون کو مزید بڑھانے پر زور دیا۔

قابل ذکر ہے کہ گذشتہ جمعہ کو ملک بھر میں ہونے والے انتخابات میں 13 ویں صدارتی انتخابات میں  سید ابراہیم  رئیسی نے 17 ملین 926 ہزار سے زیادہ ووٹوں (62 فیصد ووٹوں) سے کامیابی حاصل کی اور ایران کے آٹھواں صدر کی حیثیت سے منتخب ہوگئے۔

اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha