ایران میں کورونا وائرس کی شرح اموات کی تازہ ترین صورتحال

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ صحت نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، ملک میں کورونا سے متاثرہ 136 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں اور اب مجموعی طور پر ملک میں 83 ہزار 101 افراد کورونا سے جان کی بازی ہار گئے۔

ایرانی محکمہ صحت کے شعبہ تعلقات عامہ کی رپورٹ کے مطابق، اب تک ملک میں 4 ملین 399 ہزار 403 افراد کو، کوورنا ویکسین کی پہلی خوارک کی انجکشن ہوگئی ہے، نیز936 ہزار 350 افراد کو بھی اس ویکسن کی دوسری خوارک کی انجکشن ہوگئی ہے۔

 نیز، 20 سے 21 جون تک ملک میں 10 ہزار 485 افراد کورونا سے متاثر ہوگئے ہیں جن میں ایک ہزار 249 افراد ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق اب تک ملک میں مجموعی طور پر 3 ملین 105 ہزار 620 افراد کورونا کا شکار ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، اب تک کوورنا سے متاثرہ 2 ملین 760 ہزار 229 افراد صحتیاب ہوگئے ہیں؛ تا ہم اس وبا کا شکار 3 ہزار 258 افراد ہسپتالوں کی انتہائی نگہداشت کے یونٹوں میں زیر نگرانی ہیں۔

اس کے علاوہ اب تک ملک میں کوویڈ -19 کے 22 ملین 573 ہزار 637 تشخیصی ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha