چینی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق "شے جین پینگ" نے اپنے پیغام میں مزید کہا ہے کہ وہ ایران اور چین کے درمیان تعلقات کے فروغ کی انتہائی اہمیت دیتے ہیں۔
چینی صدر نے مزید کہا کہ وہ اسٹرٹیجک تعلقات کی تقویت، سیاسی اعتماد بڑھانے اور گہرے موثر تعاون کے سلسلے میں علامہ رئیسی سے تعاون میں دلچسبی رکھتے ہیں۔
چینی سرکاری نیوز ایجنسی نے شے جین پینگ کے مطابق اس بات پر زور دیا کہ رواں سال، ایران اور چین کے درمیان اسٹرٹیجک تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ ہے۔
خیال رہے کہ اب تک لاطینی امریکہ، روس، ترکی، عمان، شام، پاکستان، عراق، کویت، آرمینیا، ازبکستان، آذربائیجان اور متحدہ عرب امارات کے متعدد عالمی رہنماؤں نے صدارتی انتخاب میں رئیسی کی فتح پر مبارکباد دی۔
واضح رہے کہ ایرانی وزیر داخلہ "عبدالرضا رحمانی فضلی" نے ہفتے کے روز کو ایک پریس کانفرنس میں رائے شماری کے حتمی نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 59 ملین، 310 ہزار 307 افراد انتخابات میں حصہ لینے کے اہل تھے جن میں سے 28 ملین 933 ہزار 4 افراد نے ووٹ دی۔
ایرانی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ تیرہویں صدراتی انتخابات میں ایرانی عوام کی ٹرن آوٹ 8۔48 فیصد ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سید ابراہیم رئیسی، 17 ملین 926 ہزار 345 ووٹ حاصل کرکے ایران کے نئے صدر بن گئے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ