ٹوکیو کا تہران کیساتھ دوستانہ تعلقات کو مزید گہرا بنانے پر زور

تہران، ارنا – جاپانی حکومت کے سنیئر  ترجمان نے ایرانی صدارتی انتخابات میں علامہ سید ابراہیم رئیسی کی فتح پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے تہران کیساتھ دوستانہ تعلقات کو مزید گہرا بنانے پر زور دیا۔

یہ بات کاتسونوبو کاتو نے پیر کے روز  ایک پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے کہی۔

انہوں نے ایرانی صدارتی انتخابات میں علامہ رئیسی کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ایران نو منتخب صدر کے ساتھ مشرق وسطی کے استحکام کے قیام میں مدد کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ منتخب ہونے والے صدر  مشرق وسطی میں تناؤ کو کم کرنے کے لئے تعمیری کردار ادا کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ جاپانی خام تیل کی 90 فیصد درآمدات مشرق وسطی سے ہے ،  اسی لیے خطے کا امن اور استحکام جاپان کے لئے بہت اہم ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ملک بھر میں گذشتہ جمعہ کو ہونے والے 13 ویں صدارتی انتخابات کا انعقاد کیا گیا۔جس میں سید ابراہمی رئیسی نے 17 ملین اور 926 ہزار سے زیادہ ووٹز کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کر کے ایرانی صدر کے طور پر منتخب ہوگئے۔

اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha