21 جون، 2021 10:30 AM
Journalist ID: 2393
News Code: 84376855
0 Persons
ایران میں ویکسینیشن تیزی سے چلائی جا رہی ہے

تہران، ارنا - ایران میں کورونا ویکسینیشن کے آغاز سے چار ماہ گزر چکا ہے۔ اس وقت کے دوران پانچ ملین طبی عملے اور 70 سال سے زائد عمر افراد کی ویکسینیشن ہو گئی ہے۔

حالیہ ہفتوں میں ، ویکسینوں کی قلت نے ویکسینیشن مہم کو سست کردیا ہے  لیکن ملک میں ویکسینوں کی نئی کھیپ آنے اور اس کی تیاری نے ویکسینیشن کے عمل کو ایک بار پھر تیز کردیا ہے۔ 
ایرانی تنظیم برائے خوارک اور ادویات کے ترجمان نے ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب تک ملک میں پانچ ملین اور 80 ہزار ڈوز کورونا ویکسین ملک میں پہنچ گئی ہے۔
ان ویکسینوں میں سے2 ملین اور200 ہزار ڈوز آسٹرازنکا ویکسین (ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی کوویکس ٹوکری سے)، چین سے 2 ملین  اور 650 ہزار سینوفارم ویکسین،920 ہزار ڈوز اسپوٹنک وی ویکسین،  125 ہزار ڈوز بھارت کوواکسین ویکسین ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق اب تک 4 ملین اور 374 ہزار اور 729 افراد نے کورونا ویکسین کا پہلا دوز حاصل کیا ہے اور 906 ہزار اور 546 ہزار  افراد کورونا ویکسین کا دوسرا ڈوز حاصل کیا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha